بچپن ہی سے لڑکیاں احد کو چھیڑتی ہیں: والدہ کا انکشاف

Published On 16 October,2021 09:57 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکار احد رضا میر کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ بچپن ہی سے لڑکیاں احد رضا میر کو چھیڑتی ہیں۔

احد رضا میر کے اپنی والدہ ثمرہ رضا میر کے ہمراہ دئیے گئے ایک انٹرویو کی مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک دلچسپ انکشاف سامنے آ یا ہے۔

اس انٹرویو کے دوران شو کی میزبان ندا یاسر ثمرہ رضا میر سے سوال کرتی ہیں کہ کیا کبھی اُنہیں احد رضا میر کی کوئی شکایت آئی ہے، کوئی ایسی شکایت کہ احد رضا میر نے لڑکی کو چھیڑا ہے ؟ اس کا فوراً سے جواب دیتے ہوئے احد رضا میر کی والدہ نے کہا کہ ‘انہیں احد رضا میر کی کبھی ایسی کوئی شکایت نہیں آئی ہے کہ احد رضا میر نے کسی کو چھیڑا ہے، مگر ہاں لڑکیاں ضرور احد رضا میر کو چھیڑتی ہیں اور ایسا بچپن سے ہوتا چلا آ رہا ہے۔
 

Advertisement