خود بھی ڈرامہ ‘خُدا اور محبت’ کی آخری قسط نہیں دیکھی :اقرا عزیز

Published On 06 November,2021 09:35 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) ڈرامہ سیریز 'خُدا اور محبت' کے سیزن 3 میں ماہی کا مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ اقرا عزیز نے کہا ہے کہ اُنہوں نے بھی اب تک ‘خُدا اور محبت 3’ کی آخری قسط نہیں دیکھی ہے۔

سوشل میڈیا پر اقرا عزیز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کو خصوصی پیغام دیتی نظر آ رہی ہیں۔ اقرا عزیز نے کہا کہ ‘ ‘خُدا اور محبت 3’ کی آخری قسط نشر ہوگی اور وہ بے حد پُرجوش ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ‘میں نے خود ابھی تک آخری قسط نہیں دیکھی۔

 واضح رہے ڈرامہ سیریل  خدا اور محبت  کا سیزن 3 ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر 2 بلین ویوز حاصل کرنے والا پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ کا پہلا ڈرامہ ہے۔
ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسر عبداللّٰہ کا دوانی ہیں جبکہ مرکزی کردار فیروز خان اور اقراء عزیز نے نبھائے ہیں۔

Advertisement