لاہور ہائیکورٹ: ریور راوی اربن پراجیکٹ کیخلاف درخواستیں قابل سماعت قرار

Published On 03 November,2021 12:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریور راوی اربن پراجیکٹ کے خلاف درخواستیں قابل سماعت قرار دے دیں۔ عدالت نے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دینے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ہائیکورٹ ریور راوی پراجیکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرسکتی ہے۔

خیال رہے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کرنے کی استدعا کی تھی۔ جس میں کہا گیا کہ ریور راوی اربن آرڈیننس آچکا ہے، درخواست ناقابل سماعت ہے۔
 

Advertisement