امن و امان کا مسئلہ، کنگنا کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

Published On 03 December,2021 10:58 am

نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ ادکارہ کنگنا رناوت کے سوشل میڈیا اکانٹ پر موجود پوسٹس کو سینسر کرنے کیلئے سپریم کور ٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

میڈیا رپور ٹ کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ہم آہنگی بنائے رکھنے اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پوسٹس کو سینسر کر دیا جائے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے کنگنا کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست کی تصدیق کی گئی ہے تاہم کنگنا نے اس درخواست پر طنز کرتے ہوئے خود کو بھارت کی سب سے طاقتور خاتون قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ کنگنا رناوت کو ان کے سخت گیر خیالات کی بدولت اکثرو بیشتر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، چند روز قبل سکھوں کے خلاف بیان بازی پر ان کو جیل بھجوانے کی تجویز سامنے آئی تھی۔