معافی مانگو، کسانوں نے کنگنا رناوت کی گاڑی کو گھیر لیا

Published On 04 December,2021 09:21 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارت میں کسانوں نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے الزام عائد کیا ہے کہ ریاست پنجاب کے شہر کیرت پور صاحب میں چندی گڑھ ہائی وے پر مشتعل کسانوں نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتِ حال کو کنٹرول کر لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کسانوں کا ایک گروہ سفید رنگ کی کار کا گھیراؤ کئے کھڑا نعرے بازی کر رہا ہے تاہم کار میں کون تھا اس حوالے سے مستند معلومات نہیں۔

کسانوں کے لیڈر راکیش تکیت نے کہا ہے کہ کسانوں کی جانب سے کنگنا کی گاڑی کا گھیراؤ کرنے سے متعلق اطلاعات نہیں، واقعے کی مکمل تفصیلات معلوم ہونے کے بعد بیان جاری کرینگے۔