لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیتے ہوئے تجویز دی ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو چھوڑ کر اپنی پہچان خود بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار نے نجی ٹی وی سے خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انٹرویو کے دوران انہوں مختلف سوالات کے جواب دیتے اور سیاستدانوں کو اپنی تجاویز بھی دیں۔
انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے کہا کہ مجھے یاد نہیں میری پہلی کون سی ویڈیو تھی جو وائرل ہوئی تھی، تاہم ہزاروں ویڈیوز وائرل ہوئیں اور انہیں جلد مقبولیت ملی۔ فخر ہے پاکستان میں ٹی وی پر ٹک ٹاک کو متعارف کرایا اور ایپ کی جو بھی باتیں ہوتی ہیں، وہ ان کی وجہ سے ہیں۔
انہوں نے ماہرہ خان، صبا قمر اور سجل علی کو اپنی پسندیدہ اداکارائیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب وہ خود اتنی مشہور ہو چکی ہیں اب انہیں کسی اداکار یا اداکارہ کے ساتھ ویڈیو یا تصویر بنانے کی خواہش نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران ٹک ٹاک سٹار نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا۔
انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے بعض سیاستدانوں کو مشورے بھی دیے، تاہم انہوں نےبلاول بھٹو زرداری کو کوئی تجویز نہیں دی اور کہا کہ وہ تو ان کے پسندیدہ سیاستدان ہیں، وہ انہیں کیسے کوئی مشورہ دے سکتی ہیں؟ مریم نواز بہادر سیاستدان ہیں، انہیں اسی طرح آگے بڑھنا چاہیے، وہ خاتون ہوکر سیاست کے اچھے مقام پر پہنچ چکی ہیں۔
فردوس عاشق اعوان کو وزن کم کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات فواد چودھری کو تجویز دی کہ وہ کوئی بھی بات کرنے سے قبل سوچ لیا کریں۔
اسی دوران ٹک ٹاک سٹار نے آصف علی زرداری کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ’کل بھی بھٹو زندہ تھا، آج بھی بھٹو زندہ ہے‘ کے نعرے کو چھوڑ کر وہ اپنی پہچان خود بنائیں اور خود ’بھٹو‘ جیسے بنیں۔ بھٹو بہادر شخص تھے لیکن اب وہ اس دنیا میں نہیں رہے اور ان کی بہادری کی تعریفیں عوام بھی کرتے ہیں مگر آصف زرداری کو ان کی بہادریوں کو گنوا کر خود کو کیش نہیں کروانا چاہیے۔