اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیو یارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو عدالت میں پیش ہوئے بغیر عبوری ضمانت میں 11 جنوری تک توسیع مل گئی ۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست بھی منظور کر لی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے بطور ڈیوٹی جج سابق صدر آصف علی زرداری کی نیو یارک پراپرٹی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ آصف زرداری کے وکیل بیرسٹر شیراز راجپرجبکہ نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنا کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
نیب آصف زرداری کیخلاف نیو یارک پراپرٹی کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔ آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔