دھرتی کو جنت بنانے کیلئے صبر اوربرداشت کی ضرورت ہے:آصف زرداری

Published On 15 November,2021 11:19 pm

کراچی:(دنیا نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنت اعمال سے ملے گی ،اپنی دھرتی کو جنت بنانے کیلئے صبر اوربرداشت کی ضرورت ہے۔

برداشت اور رواداری کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کو برداشت اور رواداری سے بھرپور معاشرے کی ضرورت ہے، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو صبر اور برداشت کی علامت تھیں جبکہ انہوں نے صبر اور برداشت پر ثابت قدم رہتے ہوئے دو آمروں کو شکست دی ۔

آصف زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو نے فرمایا تھا مشکلاتیں برداشت کرنی پڑتی ہیں، مشکلات کا مقابلہ صبر اور برداشت سے ہوتا ہے جبکہ صبر اور برداشت کیلئے جمہوریت کی مضبوطی ضروری ہے ۔

سابق صدر کا مزید کہناتھا کہ جنت اعمال سے ملے گی اپنی دھرتی کو جنت بنانے کیلئے صبر اوربرداشت کی ضرورت ہے، آمریت ایک دہشت ہوتی ہے جو عدم برداشت کا رجحان پیدا کرتی ہے جبکہ پیپلزپارٹی ملک میں صبر اور برداشت سے بھرپور معاشرے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔
 

Advertisement