اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولو گراؤنڈ ریفرنس میں آصف علی زرداری کی بریت کے خلاف قومی احتساب بیورو کی اپیل سماعت کے لئے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 4 اکتوبر بروز پیر نیب کی اپیل پر سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس عامر فاروق بھی شامل ہوں گے۔ عدالت نے چار اپریل 2019 کی آخری سماعت میں کیس پیپر بکس طلب کیں تھیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری کو احتساب عدالت نے 28 مئی 2014 کو باعزت طور پر بری کر دیا تھا، جس کے بعد نیب نے 2014 میں ہی احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ آصف زرداری پر سرکاری خرچ پر وزیر اعظم ہاؤس میں پولو گراؤنڈ تعمیر کروانے کا الزام تھا۔