اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر مراد سعید نے قراقرم ہائی وے پر بنی دستاویزی فلم کا ٹیزر شیئر کردیا ہے، دستاویزی فلم یکم جنوری کو سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مراد سعید نے قراقرم ہائی وے پر بنی دستاویزی فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جہاں پہاڑ اور انسان ملتے ہیں، یہ پاکستانی قوم کے عزم کی ایک کہانی ہے۔
وفاقی وزیر نے لکھا کہ فلم قراقرم کے عجوبے کو عملی جامہ پہنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، انہوں نے سی پیک کو اقتصادی گیم چینجر قراردیا، دستاویزی فلم یکم جنوری کو سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔
Where Men & Mountains meets is a story of resolve of Pakistani Nation and tribute to those who turned this wonder into reality in achieving actualisation of CPEC, which is an economic game changer. The documentary will be aired on PTV on 1 Jan, 22#KKH #CPEC pic.twitter.com/xO4llFIQXf
— Murad Saeed (@MuradSaeedPTI) December 30, 2021
یہ دستاویزی فلم فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے، فلم قراقرم ہائی وے کی تعمیر کے دوران دی گئی قربانیوں کو اجاگر کرتی ہے، جوکہ 1300 کلومیٹر کا ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اور اسے اکثر دنیا کا آٹھواں عجوبہ سمجھا جاتا ہے۔
گوادر پرو کے مطابق ایک گھنٹہ طویل دستاویزی فلم قراقرم ہائی وے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے، جو دو برادر ملکوں چین اور پاکستان کو ملانے والا ایک زمینی راستہ ہے، منصوبے کی تعمیر کے دوران تقریباً 692 پاکستانی اور 108 چینی جان کی بازی ہار گئے۔