لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت کی 18 سالہ تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں عامر لیاقت سے بچپن میں ہی پیار ہوگیا تھا۔
عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ دانیہ شاہ نے ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی تیسری بیوی سے یوٹیوبر نادر علی نے سوال پوچھا کہ آپ کو پہلی بار عامر لیاقت سے پیار کب ہوا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے عامر سے بچپن میں پیار ہوا تھا جبکہ دانیہ کے اس جواب پر نادر علی نے حیرانگی سے پوچھا بچپن میں؟۔
نادر علی کی حیرانگی پر عامر لیاقت نے کہا آپ یہ پوری کہانی سنیں کیونکہ یہ سننے والی بات ہے جس پر دانیہ شاہ نے کہا کہ وہ عامر کو بچپن میں ٹی وی پر دیکھا کرتی تھیں، جب میں روتی تھی تو میرے امی ابو ٹی وی میں عامر لیاقت کو لگا کر دکھا دیا کرتے تھے۔
اس جواب پر یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ اچھا یہ کب کی بات ہے جب آپ فیڈر پیتی تھیں؟ جس پر عامر لیاقت نے مزاحیہ انداز میں کہا ہاں ہاں۔