شاہ محمود نے وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار پر سوالات اٹھا دیئے

Published On 11 February,2022 06:26 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزارتوں کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےسوالات اٹھا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب کو خط لکھ دیا جس میں وزارت خارجہ کو گیارھواں نمبر دینے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں لکھا کہ پرفارمنس ایگریمنٹ کی پہلی سہ ماہی میں وزارت خارجہ نے 26 میں سے 22 اہداف حاصل کئے، دوسری سہ ماہی میں 24 میں سے 18 اہداف کامیابی سے حاصل کیے، وزارت خارجہ نے یقینی بنایا کہ ریویو پیریڈ کے دوران کوئی معاملہ زیر التواء نہ رہے۔

وزیر خارجہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں موقف اپنایا گیا کہ اس دوران وزارت خارجہ نے اعلیٰ سطح کی سرگرمیاں بھی کیں، وزارت خارجہ کے کاموں پر کسی تشویش کا کوئی اظہار نہیں کیا گیا، 30 فیصد کارکردگی جائزہ سے متعلق کوئی تحریری گائیڈ لائنزنہیں دی گئیٕں، وزارت خارجہ کی یہ گریڈنگ ریویو کمیٹی کے طریقہ کار پر سوالات اٹھاتی ہے۔
 

Advertisement