نئی دہلی :(ویب ڈیسک) لتا منگیشکر اور بپی لہری کے بعد ایک اور لیجنڈری بھارتی سینئر گلوکارہ سندھیا مکھرجی حرکت قلب بند ہونے کے باعث 90 سال کی عمر میں چل بسیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگالی گلوکارہ سندھیا مکھرجی 27 جنوری کو باتھ روم میں گرنے اور گردن میں فریکچر ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ وہ کورونا میں بھی مبتلا تھیں تاہم بلڈ پریشر میں کمی کی وجہ سے انہیں کل صبح آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا، تاہم شام ساڑھے 7 بجے کے قریب دل کا شدید دورہ پڑنے سے ان کی موت واقع ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ کئی فلمی ایوارڈز اور نیشنل ایوارڈزحاصل کرنے والی گلوکارہ نے حال ہی میں پدم شری کی پیشکش سے انکار کردیا تھا جبکہ انہوں نے متعدد فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگایا تاہم انہیں زیادہ شہرت بنگالی گانوں سے ملی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ ہی لتا منگیشکر 92 سال اور آج ہی معروف موسیقار وگلوکار بپی لہری 69 برس کی عمر میں چل بسے ۔