لاہور: (دنیا نیوز) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریڈار پر آگئیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی اِن لینڈ ریونیو سہیل عباس نے حریم شاہ کو نوٹس جاری کیا، انہیں 17فروری کو طلب کیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن نے صبح ساڑھے 11بجے دفتر میں طلب کیا۔
انٹیلی جنس ان لینڈ ریونیو نےپیش نہ ہونے پر حریم شاہ کو وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا بھی عندیہ دےدیا۔
انٹیلی جنس نے حریم شاہ کواینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کرنے کا عندیہ دےدیا۔