آسکرز کا اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان

Published On 08 February,2022 08:44 pm

نیویارک:(دنیا نیوز) آسکرز نے اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے۔

اکیڈمی ایوارڈ 2022 کے لیے دی پاور آف دی ڈاگ کو سب سے زیادہ 12 نامزدگیاں ملیں، بہترین فلم کی کیٹیگری میں بلفاسٹ، کوڈا اورکنگ رچرڈ سمیت دس فلمیں مقابلے میں شامل ہیں۔

بہترین اداکار کے لیے ول سمتھ، ڈنزل واشنگٹن، اینڈریو گارفیلڈ ، جاوئیر بیرڈیم اور بینیڈکٹ کمبربیچ میدان میں ہیں جبکہ بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے جسیکا چسٹین، اولیوا کولمین اور نکول کڈمین شامل ہیں۔
 

Advertisement