لاہور: (ویب ڈیسک) دین کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ملک میں سیاسی بحران کے دنوں میں سیاستدانوں سے ایک اہم درخواست کردی۔
سابقہ اداکارہ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سٹوری میں ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ سیاست میں مذہب کو لانے کی کیا ضرورت ہے؟
نور بخاری نے کہا کہ سب اتنی بڑی ہستیوں کا نام ایسے لے رہے ہیں، اللہ کے لیے مذہب اور سیاست کو دور رکھیں۔
اس سے قبل نور بخاری نے شوہر اور جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چودھری کی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر جاری کی تھی جس میں انہیں مسجدِ نبوی میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔