سونو سود نے بالی ووڈ میں کامیابی کا نسخہ بتا دیا

Published On 19 April,2022 07:48 pm

ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی ووڈ اداکار سونو سود نے بھارتی فلمی نگری میں کامیابی حاصل کرنے کا نسخہ بتا دیا۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سونو سود نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آپ کی پہچان کئی مرتبہ رد کئے جانے اور لمبے انتظار کے بعد حاصل ہوتی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں کامیابی کے لیے پانی میں سانس کو کئی دیر تک روکنا پڑتا ہے ، جب آپ اداکار بننے کے لیے ممبئی آتے ہیں تو آپ کو کامیاب ہونے کے ساتھ ساتھ ناکام ہونے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔

سونو سود نے کہا کہ بالی ووڈ میں انتظار کی کوئی حد نہیں اور یہ بہت تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے ، آپ کو چیلنجز کا سامنا کرنا چاہیے اور تحمل مزاجی سے اپنی باری کا انتظار کرنا چاہیے ۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے کئی بار مسترد کیا گیا لیکن میں نے اپنی باری کا انتظار کیا اور خود کو ثابت قدم رکھا،اب وقت آگیا ہے کہ میں اوپر آؤں اور کہوں کہ میں زندہ ہوں۔
 

Advertisement