ممبئی: (روزنامہ دنیا) بالی وڈ اداکار سنجے دت نے کینسر کی تشخیص کو اپنی زندگی کا مشکل ترین مرحلہ قرار دیتے ہوئے مشکلات کا بتا دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اگست 2020 میں جب دنیا عالمی وبا کورونا وائرس کے چنگل میں جکڑی ہوئی تھی تو اس وقت سنجے دت میں پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی جو کہ چوتھی سٹیج پر تھا۔ حال ہی میں سنجے دت نے اپنی بیماری پر تفصیلی گفتگو کی اور مداحوں سے شیئر کیا کہ کس طرح انہیں بیماری کا پتہ چلا اور انہوں نے اس پر کیا ردعمل دیا تھا۔
سنجے دت نے بتایا کہ کینسر کی بیماری کا سن کر میں اپنی زندگی، بچوں اور اہلیہ کے بارے میں سوچ کر گھنٹوں روتا رہا۔ اداکار کے مطابق انہیں اداکار ہریتھک روشن کے والد ہدایتکار راکیش روشن نے ڈاکٹر بتائے تھے جن سے علاج کروایا اور کینسر کو شکست دیدی۔