ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کو شہرہ آفاق گانے دینے والے معروف گلوکار ترسیم سنگھ سینی المعروف ’تاز‘ 54 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تاز کو طویل عرصے سے ہرنیا کی شکایت تھی جس کے نتیجے میں اُنہیں دو سال قبل ڈاکٹروں کی جانب سے آپریشن تجویز کیا گیا تھا لیکن عالمی وبا کورونا کے باعث ان کے آپریشن ملتوی کردیا گیا تھا۔
رواں سال مارچ میں ہرنیا نے تشویشناک صورت حال کے باعث وہ کوما میں چلے گئےتھے، تاہم ڈاکٹرز کی انتھک کوششوں کے باعث وہ کومہ سے باہر نکل آئے اور مکمل ہوش وحواس میں تھے، ڈاکٹرز نے تاز کی صحت یابی کو اچھی علامت قرار دیا تھا۔
ترسیم سنگھ 1996ء میں بننے والے بینڈ ‘اسٹیریو نیشن’ کے مرکزی گلوکار تھے، ان کا پہلا البم ہٹ دی ڈیک، انیس سو نواسی میں لگاتار چھتیس ہفتوں تک انگلینڈ ایشین پاپ چارٹ میں سرفہرست رہا۔
اُن کی موسیقی کی دُھن بہت زیادہ مقبول تھی، ان کے مشہور گانوں میں ‘پیار ہوگیا’، ناچیں گے ساری رات اور گلاں گوریاں شامل ہیں۔