سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کا منفرد انداز سخنِ دلنواز، صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا

Published On 11 May,2022 08:22 am

ملتان: (دنیا نیوز) سرائیکی شاعری کی پہچان شاکر شجاع آبادی ہیں جنہوں نے اپنے منفرد اندز شاعری اور عنوان سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور اسی لیے نامور شاعر کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

سرائیکی شاعری میں شاکر شجاع آبادی کا کوئی ثانی نہیں جنہوں نے اپنی منفرد شاعری میں انسانیت، محنت ، محبت ، دکھ اور غربت کو عنوان بنایا اور کلام شاکر، لہو دا عرق، بلدیاں ہنجو، پیلے پتر، شاکر دیاں غزلاں، گیت ، دھوڑے، منافقاں تو خدا بچاوے جیسے شاعری مجموعوں سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا جس پر ان کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

شاکر شجاع آبادی کو سرائیکی شاعری کا اقبال جیسے مختلف القابات دئیے جا چکے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ان کے اعزاز میں شاندار تقریب منعقد کی اور ان کی خدمات کے اعتراف میں گھر کے باہر اعزازی تختی بھی آویزاں کر دی ہے۔

دنیا میڈیا گروپ سے وابستہ نامور شاعر کے آزاد اشعار قارئین کو بے حد پسند ہیں اور انکے دونوں بیٹے ہی کلیات شاکر کو کتابی شکل دینے میں مصروف ہیں۔
 

Advertisement