لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے کہا ہے کہ خاندان کو چھوٹا رکھیں اور بچوں کو ان کا حق دیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے چند تصاویر شیئر کیں، ان تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے عالمی یوم آبادی کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
ٹویٹر پر گلوکار نے مزید لکھا کہ موٹر سائیکل پر نہیں تو اپنی بیوی پر رحم کریں۔ پاکستان آبادی میں بے لگام اضافے کے نتائج دیکھ رہا ہے۔ خاندان کو چھوٹا رکھیں اور بچوں کو ان کا حق دیں۔
! بائیک پر نہیں تو کم از کم اپنی بیوی پر رحم کریں Please have mercy on your wife if not on the bike.
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) July 12, 2022
Pakistan is witnessing the consequences of unbridled population growth. Keep the family small and give children their due rights ! #WorldPopulationDay @nhsrcofficial @UNFPA pic.twitter.com/6kUg30IAAz