لکھنؤ :(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور کانگریس رہنما راج ببر کو 1996 سے متعلق ایک کیس میں 2 سال قید کی سزا سنائی دی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ایم پی، ایم ایل اے اور کانگریس لیڈر کو سرکاری فرائض میں مداخلت اور جسمانی حملہ کا قصوروار پایا گیا ہے، عدالت نے اداکار سے سیاستدان بننے والے راج ببر پر8500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سزا سنائے جانے کے وقت سابق رکن اسمبلی عدالت میں موجود تھے، ببر کو 1996 کے لوک سبھا انتخابات کے دوران ایک سرکاری افسر سے بدتمیزی کرنے کا قصوروار پایا گیا تھا، ببر تب سماج وادی پارٹی میں تھے اور لکھنؤ سے الیکشن لڑ رہے تھے جبکہ یہ واقعہ 2 مئی 1996 کو پیش آیا تھا۔