لاہور:(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنی زندگی کے تلخ حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کو صرف 4 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی بچپن سے لیکر اب تک تصاویر شیئر کرتے ہوئے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دینے والی نادیہ جمیل نے لکھا کہ پہلی بار میرے ساتھ جنسی ہراسانی ہوئی تب میں 4 سال کی تھی، پھر 9 اور پھر 17 یا 18 سال کی عمر میں مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
1st time I ws sexually abused I ws 4 yrs old,then 9,then 17/18.
— Nadia Jamil (@NJLahori) July 3, 2022
Its taken me years 2 fight deep depression,sadness,fear & a shame I had no business feeling,2b where I am now.Healed.Not just surviving but thriving.There is a way from the pain 2 peace.
You are never alone
Love Nado pic.twitter.com/bo33Yd2brj
اپنے ٹوئٹ میں اداکارہ نے مزید لکھا کہ مجھے گہرے ڈپریشن، اداسی، خوف اور شرمندگی سے لڑنے میں 2 سال لگے، یہ درد سے سُکون تک کا سفر تھا جو میں نے طے کیا۔
خیال رہے کہ نادیہ جمیل نے 12 جولائی کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں والدہ کے ساتھ ہسپتال سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری دی کہ انہوں نے کینسر کو شکست دے دی۔