حدیقہ کیانی اور سونو نگم کی ایک ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل

Published On 14 July,2022 01:15 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے معروف گلوکار سونو نگم نے پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کے ہمرا دبئی میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سونو نگم حدیقہ کیانی کے ساتھ ایک کنسرٹ میں ان کے گانے "ہونا تھا پیار" گا رہے ہیں۔

تاہم ویڈیو کب کی ہے اوریہ کنسرٹ کہاں ہوا یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی دونوں گلوکاروں کی جانب سے اس حوالے سے اب تک کوئی بیان سامنے آیا ہے۔