پٹیالہ:(ویب ڈیسک) بھارتی کے معروف پنجابی گلوکار دلیر مہندی کو 15 سالہ پرانے انسانی سمگلنگ کیس میں 2 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ایک ٹرائل کورٹ کے 2018 کے فیصلے کو برقرار رکھا جس میں دلیر مہندی کو 15 سال پرانے انسانی اسمگلنگ کیس میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے دلیر مہندی کو 2003 میں کبوتر مارنے سے متعلق کیس میں مجرم قرار دیا تھا۔