علیحدگی کی خبروں کے بعد سجل اور احد نے ایک دوسرے کو انسٹا گرام سے بھی 'ان فالو' کر دیا

Published On 18 July,2022 12:53 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مایا ناز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا۔

کچھ ماہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سجل علی اور احد رضا میر کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہے، اسی لیے دونوں نے ایک دوسرے سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کچھ عرصہ قبل سجل نے انسٹا گرام سے اپنے ساتھ لکھے احد کا نام بھی ہٹا دیا تھا جس نے ان خبروں کو مزید ہوا دی تھی۔

تاہم اب سجل اور احد نے ایک دوسرے کو انسٹا گرام سے بھی ان فالو کر دیا ہے جس کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہیں۔

وائرل اسکرین شاٹس پر صارفین نے بھی اظہارِ خیال کیا جن میں سے کچھ لوگوں نے سوشل میڈیا پیجز سے درخواست کی کہ دونوں اداکاروں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جائے، یہ ان کی زندگی ہے، انہیں جو بہتر لگے گا وہ کریں گے۔
 

Advertisement