ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کروں گا: خلیل الرحمٰن قمر

Published On 22 July,2022 02:30 pm

کراچی: (ویب ڈیسک) معروف لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں مشہور رائٹر خلیل الرحمٰن نے اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر دوٹوک انداز میں کہا کہ ماہرہ خان کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ اللہ وہ وقت نہ لائے کہ مجھے کبھی ماہرہ خان کو معاف کرنا پڑے۔ ماہرہ خان کہیں ملیں اورسلام کیا توجواب دوں گا لیکن انہیں معاف نہیں کروں گا، مجھے ماہرہ خان کا ٹوئٹ سمجھ میں نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماہرہ خان کو اپنے ڈرامے میں مقدس رول دینا بڑی غلطی تھی، مجھے ماہرہ خان کی تعریف نہیں چاہیے۔
 

Advertisement