دبئی: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی ادکار عمران عباس نے انسٹاگرام پر بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ لائیو سیشن کیا جسے دونوں فنکاروں کے مداح بہت پسند کررہے ہیں۔
اس موقع پر عمران عباس نے بتایا کہ ماضی میں انہوں نے امیشا پٹیل کے ساتھ ایک فلم پر کام شروع کیا تھا لیکن وہ مکمل نہ ہوسکی۔
امیشا پٹیل نے لائیو سیشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلمیں ہم سب کو اور قوموں کو متحد کرتی ہیں، انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں وہ عمران عباس کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔
دونوں فنکاروں کا کہنا تھا کہ اس لائیو سیشن کا مقصد محبت اور پیار کو پھیلانا ہے، عمران عباس اور امیشا پٹیل نے بالی ووڈ کے میوزک اور فلموں پر بھی تبادلہ خیالات کیا۔