لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور خوبرو اداکارہ نے سوالیہ انداز میں پوچھا ہے کہ سیلاب متاثرین کے نام پر ملنے والی امدادی رقم کہاں گئی؟
ارمینا رانا خان نے سیلاب متاثرین کی ابتر حالت پر حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر سیلاب سے متاثرہ بچی کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے ایک پیغام بھی لکھا۔
خبر کے مطابق ایک خاندان کی ننھی بچی جو کہ صرف ایک برس کی تھی پوری رات بھوک سے بلک بلک کر روتی رہی اور جب بھوک کی شدت برداشت نہ کرسکی تو جان گنوا بیٹھی، ارمینا نے اس خبر پر انتہائی افسوس کا اظہار بھی کیا۔
اداکارہ نے اپنی دوسری ٹوئٹ میں سیلاب زدگان کو عطیہ کی گئی امداد سے متعلق اہم سوال اُٹھاتے ہوئے حکمرانوں سے پوچھا کیا کہ امدادی رقم کہاں گئی؟ متاثرین اب تک کیوں مر رہے ہیں؟
Where’s all the aid money? Why are people still dying?
— Armeena (@ArmeenaRK) September 8, 2022
انہوں نے غذا نہ ملنے کے باعث بچی کی موت کو دل دہلانے والے واقعہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ خبر پڑھ کر میرا دل ٹوٹ گیا۔
— Armeena (@ArmeenaRK) September 8, 2022