راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج ضلع دادو اور سندھ کے دور دراز علاقوں کا دورہ کریں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سندھ کے علاقے دادو کا دورہ کریں گے جہاں وہ سیلاب متاثرین سمیت ریسکیو اور ریلیف میں مصروف پاک فوج کے جوانوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے دورہ سندھ کے دوران ریلیف اور میڈیکل کیمپوں میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ ملاقات کریں گے، آرمی چیف ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مصروف پاک فوج کے جوانوں سے بھی ملیں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سندھ کے علاقوں دادو، خیرپور ناتھن شاہ، جوہی، مہر اور منچھر جھیل کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی فضائی جائزہ بھی لیں گے۔