سیلاب متاثر ین کیلئے امدادی سامان لیکر یو اے ای سے مزید 4 پروازیں کراچی پہنچ گئیں

Published On 13 September,2022 12:36 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے امدادی سامان لیکر متحدہ عرب امارات سے مزید 4 پروازیں کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی امدادی سامان سے لدی ہوئی دو پروازیں کراچی میں اتریں۔

یو این ایچ سی آر کی 6 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان آچکی ہیں، دیگر دو پروازیں متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان لیکر آئی ہیں۔

اب تک سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے 37 پروازیں پاکستان آئی ہیں، ترجمان نے سیلاب زدگان کے لئے انسانی امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیرمقدم کیا ہے۔
 

Advertisement