حیدر آباد: (دنیا نیوز) خیر پور ناتھن شاہ سے گھر لُٹا کر آنے والے سیلاب متاثرین نے ریلیف کیمپ میں گھر بسا لیا، دو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب خوب دھوم دھام سے کی گئی۔
پریشانیوں میں گھرے حیدر آباد کے ریلیف کیمپ میں مقیم خیرپورناتھن شاہ کے سجاول پہنور کو سندھو کی شکل میں جیون ساتھی مل گیا ایسی شہرکے نوجوان عامر پہنور اور صبا بھی رشتہ اذدواج میں منسلک ہو گئے۔
شادی کی تقریب قاسم آباد ڈگری کالج کے ریلیف کیمپ میں منعقد ہوئی، ضلع انتظامیہ اورسماجی تنظیم کی سجائی تقریب میں بڑی تعداد میں سیلاب متاثرین اور شہر کی سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
دونوں جوڑوں کو زندگی کے نئے سفر کی شروعات کرنے پر مبارکباد پیش کی, پریشانیوں سے تنگ متاثرین نے خوشی کے موقع پر ایک دوسرے کوگلے لگایا۔