لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی بلاک بسٹر فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کے ہیرو فواد خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کو صحت کے مسائل درپیش تھے اور یہاں تک کے ان کے گردوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
اسی حوالے سے فواد خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو انکشاف کیا کہ انہیں شوٹنگ کے دوران وزن بڑھانے کے باعث کئی مشکلات کا سامنا ہوا، شوٹنگ کے آغاز سے قبل میرا وزن 75 کلو تھا اور فلم کے لیے مجھے 100 کلو تک وزن کرنا تھا۔
اداکار نے بتایا کہ میں 17 برس کی عمر سے ذیابیطس ون کا مریض ہوں، اسی لیے مجھے کھانے پینے کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے لیکن مولا جٹ کے لیے میں نے ناچاہتے ہوئے وزن بڑھایا اور وزن بڑھنے کے باعث گردوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
دوران انٹرویو فواد نے کہا کہ "مجھے مولا جٹ کے کردار کا شوق تھا، اسی لیے وزن بڑھایا جس سے میری جسمانی صحت متاثر ہوئی"۔