لاہور: ( ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے اپنے شوہر خواجہ خضر حسین سے طلاق کی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پیج کے مطابق ان دونوں کے درمیان سب خیریت سے ہے، ان کے شوہر اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے ان دنوں کینیڈا میں ہیں جبکہ صحیفہ اپنے کیرئیر کی خاطر ان سے دور ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ان دونوں کے زندگی میں مقاصد بہت بڑے ہیں اس لیے وہ یہ دوریاں برداشت کر رہے ہیں، دعا گو ہوں کہ انہیں خوب کامیابی ملے۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صحیفہ نے اپنے ٹیٹو ہٹانے کی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی کے باعث ان کے نام کا ٹیٹو ہٹایا ہے۔