لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے کہاہے کہ ملک میں ایبولا وائرس کا کوئی مشتبہ کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔ این آئی ایچ کے مطابق پاکستان کو ایبولا کیسز کا براہ راست کوئی خطرہ نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر این آئی ایچ کی طرف سے بتایا گیا کہ ایبولا کیسز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ستمبر 2022 میں یوگنڈا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے این آئی ایچ نے تجارتی اور سفری تنظیموں بشمول سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ (سی ایچ ای)/ بارڈر ہیلتھ سروسز کو چوکس رہنے اور وبا سے متاثرہ ممالک سے آنے والے مسافروں کی نگرانی کرنے کا مشورہ دیا۔
The National Institutes of Health (NIH), Islamabad clarifies that NO suspected case of Ebola Virus Disease (EVD), is reported in Pakistan. Moreover, Pakistan is not facing direct threat of Ebola cases. The news circulating on social media about Ebola cases is incorrect.
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) October 14, 2022