لاہور: (ویب ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس استعمال کیے جانے لگے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی نا اہلی کے بعد سوشل میڈیاپر چیف الیکشن کمشنر کیخلاف متعدد جعلی اکاؤنٹس وائرل ہو رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان ہارون شنواری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ سوشل میڈیا پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے فیک سوشل میڈیا اکاونٹ پر یقین نہ کریں کیونکہ چیف الیکشن کمشنر کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے کچھ سوشل میڈیا اکاونٹس سے ان کے نام کا اکاونٹ بنا کر عوام میں جھوٹ اور پروپیگنڈا پھیلایا جارہا ہے جو سب جعلی ہیں۔
21 اکتوبر 2022
— Haroon Shinwari, Spokesperson ECP (@HaroonS2021) October 22, 2022
الیکشن کمیشن آف پاکستان
فیک سوشل میڈیا اکاونٹ پر یقین نہ کریں
چیف الیکشن کمشنر کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاونٹ نہیں ہے۔کچھ سوشل میڈیا اکاونٹس سے چیف الیکشن کمشنر کا نام کا اکاونٹ بنا کر عوام میں جھوٹ اور پروپیگنڈہ پھیلایا جارہا ہے جو سب جعلی ھیں
ترجمان الیکشن کمیشن