ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے بھارتی میڈیا کی جانب سے 260 کروڑ روپے مالیت کے پرائیوٹ جیٹ کے مالک ہونے کی خبروں کو جھوٹ اور جعلی قرار دے دیا۔
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اکشے کمار ایک نجی طیارے کے مالک ہیں جس کی مالیت 260 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اکشے کمار نے ان خبروں کی تردید اور سکرین شاٹ لے کر لکھا کہ کچھ لوگ ابھی تک خود کو بڑا نہیں کر سکے، میرے متعلق شائع ہونے والی یہ خبر بالکل جھوٹ ہے۔
اکشے کمار کے اس ٹوئٹ کو ان کے مداحوں نے ری ٹوئٹ کیا۔
— Akshay Kumar (@akshaykumar) October 16, 2022
یاد رہے کہ اداکار اپنی نئی فلم رام سیتو کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں، جس میں جیکولین فرنینڈس، نصرت بھروچا، ناصر اور ستیہ دیو کنچرانہ شامل ہیں، ان کی یہ فلم دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔