لاہور: (ویب ڈیسک) بچوں کے معروف امریکی کیبل ٹیلی وژن چینل کارٹون نیٹ ورک کے سوشل میڈیا پر بند ہونے کی افواہیں جعلی نکلیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کارٹون نیٹ ورک کے بند ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش ہونے کے بعد نیٹ ورک نے اعلان کیا ہے کہ وہ کہیں نہیں جارہے بلکہ کارٹون نیٹ ورک کو رواں ماہ 30 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
کارٹون نیٹ ورک نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ کہیں نہیں جارہے، وہ ہمیشہ آپ کے گھروں کی زینت بنتے رہیں گے۔
— Cartoon Network (@cartoonnetwork) October 14, 2022
علاوہ ازیں ٹوئٹ میں کارٹون نیٹ ورک نے جلد نئے کارٹون جاری کرنے کی بھی خبر سنا دی۔
خیال رہے کہ کارٹون نیٹ ورک کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر کارٹون نیٹ ورک کے بند ہونے کی خبریں تیزی سے گردش کر رہی تھیں۔