لاہور:(ویب ڈیسک) ملک کے معروف اور سینئر صحافی ارشد شریف جو کہ گزشتہ دنوں افریقی ملک کینیا میں پولیس فائرنگ کے نتیجے میں قتل کردیئے گئے تھے، اسی دوران سوشل میڈیا پر ان کی والدہ اور بیٹی کی ویڈیو وائرل ہونے لگی جو کہ اب جعلی نکلی ہیں۔
ان ویڈیوز کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سرکاری ٹی وی کی صحافی مدیحہ عابد علی نے جعلی قرار دیا۔
— Sadiq Afridi صدیق آفریدی (iamSadiqAfridi) October 24, 2022
انہوں نے اپنے ٹوئٹر پر ویڈیوز کے سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فیک نیوز الرٹ۔ نہ تو یہ ارشد شریف کی والدہ ہیں اور نہ ہی ان کی بیٹی ہیں۔
— Madiha Abid Ali (@MadihaAbidAli) October 24, 2022
مدیحہ عابد علی نے لکھا کہ میں درخواست کرتی ہوں کہ برائے مہربانی ویڈیو کے غلط کیپشن کو ہٹا دیا جائے، شکریہ۔