بھارتی پنجابی فلموں کی 'ہیما مالنی' 68 برس کی عمر میں چل بسیں

Published On 18 November,2022 06:33 pm

لاہور: ( ویب ڈیسک ) بھارتی ’پنجابی فلم انڈسٹری کی ملکہ‘ کے نام سے مشہور اور اکثر ’پنجابی فلموں کی ہیما مالنی‘ کہلانے والی معروف اداکار دلجیت کور 68 سال کی عمر میں لدھیانہ ضلع کے سدھر میں اپنی رہائش گاہ پر چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ سالوں سے کور ممبئی سے شفٹ ہونے کے بعد صحت خراب ہونے کے بعد اپنے رشتہ دار ہرجندر سنگھ کھنگورا کے ساتھ سدھر میں رہ رہی تھی۔

کھنگورا نے بتایا کہ وہ ڈیمنشیا میں مبتلا تھی اور طویل بیماری سے اس کی موت ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی آخری فلموں میں جو انہوں نے شوٹ کی تھی ان میں  موگا ٹو میلبورن برائے چندی گڑھ  تھی جو پنجاب کے نوجوانوں کے بیرون ملک ہجرت کرنے پر ایک طنز ہے، جسے اب پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے بنایا تھا، کور اور مان فلم میں شریک اداکار تھے، مان فلم کے کہانی کار بھی تھے، اگرچہ اس فلم کی شوٹنگ 2013 میں ہوئی تھی، لیکن یہ آج تک ریلیز نہیں ہوئی۔
 

Advertisement