بھارت کے لیجنڈری اداکار چلاپتھی راؤ چل بسے

Published On 25 December,2022 11:42 pm

حیدر آباد: (ویب ڈیسک) بھارت کے معروف لیجنڈری اداکار چلاپتھی راؤ کو گھر میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چلاپتھی راؤ نے 600 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور کئی بڑے نامور اداکاروں کے ساتھ فلموں میں کام کیا۔

78 سالہ اداکار طویل عرصے سے علیل بھی تھے،آنجہانی اداکار کی آخری رسومات امریکا سے بیٹی کی واپسی پر بدھ کو ادا کی جائیں گے جبکہ ان کے انتقال پر فلم نگری نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔