پاکستانی اداکارہ ارمینا خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش

Published On 26 December,2022 04:23 am

لاہور : (ویب ڈیسک ) معروف پاکستان اداکارہ ارمینا رانا خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ ارمینا خان نے اپنے مداحوں اور دوستوں کے ساتھ بیٹی کی پیدائش کی خبر شیئر کرتے ہوئے نومود بچی کی تصویر بھی شیئر کی جسے انہوں نے اپنی گود میں اٹھایا ہوا ہے۔

اداکارہ کی انسٹاپوسٹ پر ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ارمینا رانا خان کا شمار پاکستان کی پرکشش ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور ’بن روئے‘، ’جانان‘ اور ’یلغار‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ وہ کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔