نیٹ فلکس کی مشہور فلم ’’حسین دلرُبا‘‘ کے سیکوئل کی تیاری

Published On 09 January,2023 12:43 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) نیٹ فلکس کی مشہور فلم ’’حسین دلرُبا‘‘ کے سیکوئل کی تیاری کی جارہی ہے، فلم کی لیڈ میں شامل اداکار وکرانت میسی نے حسین دلرُبا کے سیکوئل کی تصدیق کردی، فلم میں تاپسی پنو نے وکرانت کے ساتھ سکرین شیئر کی۔

جولائی 2021 میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس میں حسین دلرُبا فلم کو پیش کیا گیا، یہ ایکشن سسپنس فلم کافی عرصے تک نیٹ فلکس ٹاپ 10 میں بھی رہی، فلم کی مرکزی کاسٹ میں شامل اداکار وکرانت میسی نے فلم کے سیکوئل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جلد اس کی شوٹنگ پر کام شروع ہو جائے گا۔

حسین دلرُبا ایک ایکشن، تھرلر، کرائم بیسڈ فلم تھی، جس میں تاپسی پنو، وکرانت میسی اور ہشوردھن رانے نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ حسین دلرُبا فلم کے سیکوئل کے حوالے سے وکرانت نے بتایا کہ فلم میں بہت کچھ مختلف اور نیا ہوگا، سوائے ان کے اور تاپسی کے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امیدوں سے بڑھ کر محبت ملی جس کی ہمیں توقع بھی نہ تھی، وکرانت نے یہ بی بتایا کہ جلد ہی فلم کی شوٹنگ شروع ہوجائے گی۔
 

Advertisement