'دی فیبل مینز' فلم اور ' ہاؤس آف دی ڈریگن' سریز نے گولڈ گلوب ایوارڈ جیت لیا

Published On 11 January,2023 08:47 pm

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کے مشہور ایوارڈز ’ گولڈن گلوب‘ میں دی فیبل مینز کو بہترین فلم اور ہاؤس آف دی ڈریگن کو بہترین ٹی وی سیریز کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

کیلیفورنیا میں’80ویں گولڈن گلوب ایوارڈ’ کی رنگارنگ تقریب میں 2023 میں ہالی ووڈ فلم ’دی فیبل مینز‘کو بہترین فلم جبکہ ’ہاؤس آف دی ڈریگن‘ کو بہترین ٹیلی ویژن سیریز قرار دے کر ایوارڈز سے نوازا گیا۔

ایوارڈ کے لیے ’دی فیبل مینز‘ کا مقابلہ اوتار 2، ایلوس، ٹار اور ٹام کروز کی ٹاپ گن: میورک سے کیا گیا تھا جبکہ ہاؤس آف ڈریگن کے مقابلے میں بہترین ٹیلی ویژن سیریز کے لیے بیٹر کال سال، دی کراؤن، اوزارک اور سیورنس نامزد کی گئی تھیں۔