کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر کہنا ہے کہ اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ جوباتیں پھیلائی جارہی ہیں اس سے میں اور میر اخاندان ذہنی اذیت سےگزر رہے ہیں۔
مہوش حیات نے کہا کہ دنیا بھر میں آرٹسٹوں کی قدرکی جاتی ہے لیکن بیمارذہنیت کے لوگوں کا مشغلہ آرٹسٹوں کی بےعزتی کرنا ہے، سوشل میڈیا پربیمار ذہنیت کے لوگ موجود ہیں، عام لوگ بھی غلط افواہوں پر بنا سوچے سمجھے یقین کر لیتے ہیں، مجھے عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین کی عزت کرنا سب کی ذمہ داری ہے، کسی کے خلاف منفی مہم چلانا جرم ہے، سوشل میڈیا پر ان چیزوں کو آگے پھیلانےوالے بھی اس جرم کےمرتکب ہیں یہ غیر اخلاقی حرکت ہے اس پر سخت ایکشن لینا چاہیے۔
یاد رہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے میجر ریٹائرڈ عادل راجا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی جس پر سماعت کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر موجود مواد ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔