شہروز اور سائرہ یوسف کی فلم ’’ بے بی لیشیس ‘‘ کا ٹریلر ریلیز

Published On 12 January,2023 04:56 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستانی اداکار شہروز سبزواری اور اداکارہ سائرہ یوسف کی فلم ’’ بے بی لیشیس ‘‘ کا ٹریلیر ریلیز کر دیا گیا ہے جبکہ فلم آئندہ ماہ 10 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری کئے گئے ٹریلر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم میں بیک وقت رومانس ، ایکشن ، ٹریجڈی ، کامیڈی بریک اپ سمیت مختلف رنگ نظر آئیں گے۔

فلم کے مرکزی اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کے علاوہ عامر قریشی ، سلمان شیخ (مانی )، آدی سمیت دیگر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ عیسیٰ خان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی پروڈکشن اور عکسبندی کا آغاز کورونا سے قبل کیا گیا تھا تاہم اسی فلم کے دوران سائرہ اور شہروز نے طلاق کا فیصلہ لیتے ہوئے راہیں جدا کر لی تھیں جسکی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار رہی۔