گلوکار عاصم اظہر کا نیا گانا ’’ درد ‘‘ ریلیز کر دیا گیا

Published On 13 January,2023 07:17 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کا نیا گانا ’’ درد ‘‘ ریلیز کر دیا گیا، گانے کی ویڈیو پر معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے فیچر کیا ہے۔

گلوکار عاصم اظہر نے اپنا نیا گانا ’’ درد ‘‘ اپنے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جبکہ انسٹاگرام پر اپنے ایک پیغام میں مداحوں کو گانے کے ریلیز ہونے کی اطلاع دی۔

گانے کی موسیقی کوعاصم اظہر نے تشکیل دیا جبکہ اس کے بول کونال ورما نے لکھے ہیں، گانے میں محبت ، درد اور بریک اپ کا ذکر ہے۔

واضح رہے کہ عاصم اظہر کا گانا حبیبی گذشتہ برس کا مقبول ترین گانا رہا جو کافی عرصے تک یوٹیوب میوزک پر ٹرینڈ کرتا رہا۔