لاہور : ( ویب ڈیسک ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ فن لوگوں کو خاموشی نہیں بلکہ اظہار کرنا سکھاتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ فن کو فنکار سے الگ ہونا چاہیے، فن لوگوں کو خاموشی نہیں بلکہ اپنے جذبات کا اظہار کرنا سکھاتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ جب تک کسی پر جنسی ہراسانی سے متعلق جرم ثابت نہ ہو جائے ہمیں اسکے ساتھ کام کرنے سے انکار نہیں کرنا چاہیے لیکن اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کسی نے اپنے ساتھی کے ساتھ برا کیا ہے تو آپ کو ایک موقف پر ڈٹ جانا چاہئے اور ایسے شخص کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہئے۔
ثروت نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ شخص ایک بڑا فنکار اور اداکار ہو لیکن اگر بچوں پر جنسی حملوں یا بیوی پر تشدد میں ملوث ہوتو پھر اس کے ساتھ پروجیکٹ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔