مقبول پاکستانی گانے 'پسوڑی' نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

Published On 22 January,2023 11:35 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے مقبول ترین گانے 'پسوڑی' نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا۔

گلوکار علی سیٹھی اور شائے گل کے مقبول ترین گانے پسوڑی نے یوٹیوب پر ریلیز کے 11 ماہ کے دوران اب تک 500 ملین سے زائد ویوز حاصل کرلئے۔

گانا کوک اسٹوڈیو کی سیزن 14 کی جانب سے پچھلے برس ریلیز کیا گیا تھا جس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بے حد پذیرائی ملی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ گانا عالمی ٹرینڈ بن گیا۔

دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے گانے ’’پسوڑی‘‘کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے اور کمپوزیشن زلفی کی ہے جبکہ موسیقی زلفی اور عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔
 

Advertisement