فیصل قریشی نے پاکستانی ایوارڈ شوز کو سیاست زدہ قرار دے دیا

Published On 22 January,2023 10:43 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف اداکار فیصل قریشی نے شوبز ایوارڈ شوز کو سیاست زدہ قرار دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ایوارڈ نہیں ملتے بلکہ اس میں لابی اور فیورٹ ازم کا چکر چلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی شوبز ایوارڈ ملنے میں شو آرگنائزر، چینلز اور سپانسر برانڈز سب اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ایوارڈ شو کے اندر اپنے پسندیدہ فنکاروں کو جمع کرکے ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے،ایک زمانے میں وہ بھی فیورٹ رہے ہیں لیکن اب وہ اس کی پروا نہیں کرتے۔
 

Advertisement